افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں: عبد اللہ عبد اللہ

Published on August 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

کابل، اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے افغان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ کو ٹیلیفون کیا، عبد اللہ عبد اللہ نے امن عمل میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔افغان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، رہنماوں کے درمیان پاک افغان تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ دونوں رہنماؤں نے تشدد کو کم کرنے اور انٹرا افغان مذاکرات جلد شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔عبد اللہ عبد اللہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ دورہ پاکستان کی دعوت دینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک افغانستان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مذہب، ثقافت، مشترکہ تاریخ اور لوگوں کے مابین برادرانہ تعلقات پر مبنی ہیں، افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، بات چیت اور سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题