بزرگان دین نے اپنے عمل وکردار سے دین اسلا م کی آبیادی کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا ڈی سی او وہاڑی

Published on July 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

DCO
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے بزرگان دین نے اپنے عمل وکردار سے دین اسلا م کی آبیادی کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا انہی بزرگان نے اسلام کی حقیقی روح کے مطابق امن ، بھائی چارے اور روداری یگانگت کا پیغام پھیلایا یہی وجہ ہے کہ ان کے مزارات مرجع خلائق ہیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں بر صغیر پاک و ہندکے معروف بزرگ حضرت بابا دیوان چاولی مشائخ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے تمام افسران کوہدایت کی کہ وہ عرس مبارک کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں اور زائرین کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ٹی ایم اے بوریوالا صفائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے محکمہ صحت فرسٹ ایڈ کی سہولت کے ساتھ کسی بھی ہنگای حالت سے نمٹنے کی تیاری رکھے پولیس زائرین کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے محکمہ اوقاف سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کر کے کنٹرول روم میں پولیس کی مدد سے مانیٹرنگ کا بندو بست کرے زائرین کی رہائش، لنگر کے لیے مناسب انتظام ہو کیش بکس کی باقاعدہ نگرانی کی جائے اور نذرانوں کا بھی باقاعدہ اندراج کیا جائے ریسکیو 1122کی ٹیم بھی ابتدائی طبی امداد کے لیے موجود رہیگی جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر قائم کیاجائیگا تاکہ گمشدہ بچوں یا افراد کو ان کے لواحقین سے ملایا جا سکے اجلاس میں میپکو حکام کو پابند کیا گیا کہ وہ دوران عرس مزار اور ارد گرد کے علاقوں میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں خصوصا رات کے وقت لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے تاہم محکمہ اوقاف میپکو پر مکمل انحصار کرنے کی بجائے متبادل توانائی کے لیے جنریٹر کا بند وبست کرے اور ڈیزل وغیرہ کی کوئی کمی نہیں ہونا چاہیے محکمہ شہری دفاع کو بم ڈسپوزل سکواڈ دربار اور اطراف کی سکریننگ کے لیے موجود رہے جبکہ شہری دفاع کے رضا کار زائرین کی مدد کے لیے موجود رہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ 9جولائی بروز ہفتہ کو عرس تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے رسم چادر پوشی ہو گی عرس کی اختتامی تقریب11جولائی بروز سوموار ہوگی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes