جعلی عاملوں کی وجہ سے گھروں میں دشمنیاں اورفتنے فساد پیداہوتے ہیں ۔صوفی مسعوداحمدصدیقی 

Published on October 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)عاشق رسول،پیر طریقت ، وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارمحفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جعلی عاملوں کے پاس نہیں جاناچاہیے،انہی کی وجہ سے گھروں میں دشمنیاں اورفتنے فساد پیداہوتے ہیں ۔ بیٹھے بیٹھے کسی پر غلط گمان کردیاکہ اس نے کچھ کردیا ہے ،فلاں نے کچھ کردیا ہے،فلاں نے تعویز ڈال دئیے ہیں،جن پر الزامات لگائے جاتے ہیں وہ قرآن پاک کی قسمیں اٹھاکرکہے رہے ہوتے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا اورنہ ہی کروایالیکن الزام لگانے والے مسلسل الزامات لگاکراپنی آپس میں دشمنیاں پیداکرلیتے ہیں،جس سے خاندانوں کے خاندان اجڑجاتے ہیں جبکہ آپس کے باہمی اختلاقات کواچھے اخلاق سے حل کیا جاسکتاہے۔بدگمانی صریحاً گناہ ہے،اس سے بچناچاہیے، اللہ تعالیٰ توکل کرنیوالوں کوفرماتاہے۔،عورتوں کونماز اورپردے کی پابندی کروائیں،چھوٹی بچیوں کوشروع سے ہی پردہ کرنے کی عادت ڈالیں،گھر کے ماحول کونیک بنائیں،گھروالوں کواچھے اخلاق سے سمجھائیں،باربارسمجھائیں،کہنے سے نہیں رکنا،تبلیغ کرنے سے مت رکیں،کرتے رہیں،کرتے رہیں۔،آپ اپنا فرض اداکرتے رہیں،کرتے رہیں ،جس وقت آپ نے کہنا چھوڑدیا توپھر آپ بھی اسی لسٹ میں آجائیں گے ۔محفل پاک کے اختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme