انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کی نئی اور شاندار کٹ متعارف کروا دی گئی

Published on August 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

مانچسٹر (یوا ین پی)انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کی نئی اور شاندار کٹ متعارف کروا دی گئی، شائقین کرکٹ کی جانب سے بھرپور پسندیدگی کا اظہار، سیریز کا آغاز کل 28 اگست سے ہوگا، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی نئی کٹ متعارف کروائی گئی ہے۔متعارف کروائی گئی کٹ 1999 ورلڈکپ کی کٹ سے ملتی جلتی ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے تصاویر سامنے آنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی خاصی تعریف کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ نے 1-0 سے جیت لی تھی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی اس کے بعد کھیلے گئے دونوں میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے تھے۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ میزبان ٹیم آئن مورگن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes