آج ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Published on August 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ہفتہ کے روز اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، زیریں سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، پنجاب، کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔کراچی 231، موہنجو داڑو 44، شہید بینظیر آباد 34، سکھر 15، لاڑکانہ 07، جیکب آباد 06، چھور، حیدر آباد 02، کوٹلی 192، راولا کوٹ 78، گڑھی دوپٹہ 31 اور مظفر آباد میں 18 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سیالکوٹ 159، جہلم 84، نارووال 81، لاہور 67، منگلہ 63، ٹوبہ ٹیک سنگھ 46، منڈی بہاء الدین 37، گجرات 32، اوکاڑہ 31، قصور 25، گوجرانوالہ 20، ساہیوال 15، جھنگ 14، مری، فیصل آباد 10، چکوال 06، حافظ آباد 05، جوہر آباد 03، خانیوال 02 اور رحیم یار خان میں 01 ملی لیٹر بارش ہوئی۔اس کے علاوہ چراٹ 68، بنوں 49، مالم جبہ 41، کاکول 39، بالا کوٹ 33، پٹن، سیدو شریف 22، میر کھانی، بالائی دیر 08، کالام 07، پارا چنار 03، بارکھان 37، زیارت 32، لسبیلہ 04، بگروٹ 18، بونجی 14، گلگت 12، ہنزہ، استور 07، سکردو 06، گوپس 02 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme