ٹھٹھہ، فلٹر پلانٹ سے ملعقہ زمین پر قبضہ ، مالکان کو دھمکیاں ،متاثرین کی پریس کانفرنس

Published on November 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) وفاقی حکومت کے بااثر شخصیت کے بیٹے کا گھارو کے قریب فلٹر پلانٹ سے ملعقہ زمین پر قبضہ کرنے کے لیے مالکان کو دھمکیاں ، زمین کے مالک کا سخت احتجاج، انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ، تٖفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ گھارو کے قریب فلٹر پلانٹ سے ملعقہ گاوں عباس مغل کے رہواسی محمد علی مغل اور اسکی بہن زہرہ بیگم اور دیگر نے مکلی پریس کلب پر سخت احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کے موجودہ صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے اور وفاقی حکومت کے بااثر شخصیت ارسلان کا قریبی ساتھی نسیم جو خود کو کیپٹن کہلواتا ہے ،حکومتی طاقت استعمال کرکے 1962کی لیز زمین کے جعلی کاغذات بنواکر قبضہ کرلیا ہے ، جس میں سے گاوں کی 9ایکڑ زمین میں سے 7ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے مسلح افراد تعینات کردیے ہیں ، قدیمی گاوں عباس مغل کے رہواسیوں کو زمین اور گاوں چھوڑکر جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس پر مسلح افراد کا کہنا ہے کے ہم آپکو زندہ اسی صورت میں جانے دینگے جب آپ امین اور گھربار چھوڑ جائینگے، متاثرین گاوں محمد علی مغل نے الزام عائد کیا کے وفاقی حکومت کی سرپرستی حاصل ہونے کی وجہ سے گاوں میں موجود مکامات کو مسمار کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ،کیونکے مقامی پولیس بھی مذکورہ مسلح افراد کے سامنے بے بس ہے اور انہیں پروٹوکول دینے میں عافیت محسوس کررہی ہے ، زمین کے مالک محمد علی مغل کا کہنا تھا کے اسے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیان دی جارہی ہیں تاکے میں زمین کی مالکی سے دستبردار ہوجاوں ،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائے کورٹ، حکومتی بااثر شخصیات کی زیادتیون کا نوٹس لیں اور قبضہ کی گئی زمین واہ گذار کرکے انصاف فراہم کریں تاکے ملک کی غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

ٹھٹھہ میں ثقافتی دن کے تیاریوں کے سلسے میں سندھ کی ثقافت کے رنگ نکھر گئے
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میں ثقافتی دن کے تیاریوں کے سلسے میں سندھ کی ثقافت کے رنگ نکھر گئے، ایکتا دن کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرنے کے لیے تیاریاں زور شور سے جاری،بوائیز ہائے اسکول ٹھٹھہ میں ثقافتی جاگرتہ تقریب منعقد کرکے طلباء کی جانب سے ایکتا دن کو بھرپور طریقے سے منانے کا عزم کیا گیا،جبکے اس موقعے پر اسکول کے طلباء کی جانب سے سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی ڈریس پہن کر سندھی قومی گیتوں پر رقص کرکے درتی کی خوشحالی کے لیے 3ڈسمبر کو ثقافتی دن کی کامیابی کے لیے عزم کیا گیا، جبکے اس موقعے پر اسکول کے طلباء نے ہاتھوں سے زنجیر بنا کرثقافتی ریلی بھی نکالکر ایکتا اور اتحاد کا اظہار بھی کیا ، طلباء کے ایکتا ریلی میں ایس ایس پی ٹھٹھہ حاجی حسیب افضل بیگ ، گسٹا کے رہنماء خمیسو شورو ، ہائے اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد بخش بہرانی سمیت استاذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题