بلاول بھٹو ان ہاوس تبدیلی کی صورت میں ن لیگ کی حکومت کے قیام کیلئے راضی ہوگئے

Published on September 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

کراچی (یواین پی) بلاول بھٹو ان ہاوس تبدیلی کی صورت میں ن لیگ کی حکومت کے قیام کیلئے راضی ہوگئے، کراچی میں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات میں طویل مشاورت، حکومت گرانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور۔ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن خصوصی دورے کے سلسلے میں بدھ کے روز کراچی پہنچے ہیں۔ کراچی پہنچنے کے بعد صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ملاقات بلاول ہاوس کراچی میں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ہوئی ملاقات کے دوران شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران بلاول بھٹو نے تجویز دی کہ ان ہاوس تبدیلی کے ذریعے حکومت کو خاتمہ کیا جائے۔جبکہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو۔ بلاول نے کہا کہ ملک میں خراب طرز حکمرانی ختم ہونی چاہیے، واضح مؤقف سے عاری خارجہ پالیسی اور قرضوں سے عوام چھٹکارا پانے کے منتظر ہیں۔ملک میں آئین اور پارلیمان کی بالا دستی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ہونی چاہیے، عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کو بچانے کے لیے مل جُل کر جدوجہد کی جائے گی۔ اس دوران آصف زرداری نے بھی اپنے فرزند بلاول کی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے ان ہاوس تبدیلی کی کوششیں کرنی چاہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے موقف اختیار کیا کہ موجودہ حکومت کو خود اپنے بوجھ سے گرنا چاہیئے۔عمران خان کی موجودہ حکومت کو مزید کام کرنے دیا جائے۔ یہ حکومت جتنی دیر قائم رہے گی، اتنی ہی زیادہ بدنام ہوگی۔ یا موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد ایسا عبوری سیٹ اپ لایا جائے جو ملک میں نئے انتخابات کروائے۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں نے اتفاق کیا کہ موجودہ حکومت کیخلاف مشترکہ طور پر جدوجہد کی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题