اظہر علی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پانچ ہزار رنز مکمل نہ کر سکے

Published on May 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 885)      No Comments

روسیو(یو این پی)سابق کپتان وقومی اوپنربیٹسمین اظہر علی ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پانچ ہزار رنز مکمل نہ کر سکے ۔قومی اوپنربیٹسمین کو پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 32دوڑیں مزیددرکار ہیں۔اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے آٹھویں بیٹسمین بن جائیں گے۔اظہر علی اب تک 60میچز کی 114اننگز میں 47.28کی اوسط سے 4968رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 14سنچریاں اور 25نصف سنچریاں شامل ہیں۔یوا ین پی کے مطابق ان کا بہترین سکور 302ناٹ آؤٹ ہے۔ پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے اور وہ اب تک 10099رنز بنا چکے ہیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں قومی اوپنر بیٹسمین اظہر علی نے 9 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 3 رنز بنائے تھے ۔تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 304 رنز کاہدف دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes