بجلی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع پر توجہ دے رہے ہیں: عمرایوب

Published on September 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

لاہور(یواین پی)توانائی کے وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت سستی بجلی پیدا کرنے اورملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے متبادل ذرائع پر توجہ دے رہی ہے۔ لاہور میں سو میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کے لئے تعاون کے خط پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم لاگت کے بجلی منصوبوں سے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت لیہ میں بجلی کا ایک اور منصوبہ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ایندھن کی بنیاد پر مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار کیا جس کے نتیجے میں ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes