عمران خان نے عوام کے نام مایوس کن خط لکھا ہے، ماروی میمن

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

11
اسلام آباد (یو این پی) قومی اسمبلی میں اطلاعات و نشریات کی سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے چودہ اگست کے حوالے سے عوام کے نام مایوس کن خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ خطوط سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اس لئے عمران خان کو حکومت کے خلاف مہم جوئی کے بجائے قومی اتحاد کی بات کرنی چاہیے تھی۔ تحریک انصاف نے ایک سال میں کرپشن اور عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔ ماروی میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو فرعون کہنے سے عمران خان کے فرعون کے متعلق نظریات بھی واضح ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اسی لئے انہیں پاکستان کے خیر خواہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme