ملکی ترقی کا راز پارلیمنٹ کی مضبوطی میں مضمر ہے: سپیکر قومی اسمبلی

Published on September 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ ہے جو ملکی مسائل کے حل کے لیے ایسی پالیسیاں وضع کر سکتا ہے جو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوں۔ ملکی ترقی کا راز پارلیمنٹ کی مضبوطی میں مضمر ہے۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات میں قانون سازی، ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتیں قومی اہمیت کے حامل معاملات پر یکساں موقف رکھتی ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایوان کے اندر موجود تمام جماعتوں کو ایوان میں اظہار خیال کا مساوی موقع فراہم کیا جائے اور تمام معاملات کو افہام تفہیم سے حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 13 اگست 2020ء کو اختتام پذیر ہونے والے پارلیمانی سال کے دوران قومی اسمبلی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔ کورونا وبا کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس جاری رہے اور عوامی فلاح وبہود سے متعلق قانون سازی عمل میں لائی گئی۔سپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ایوان میں موجود سیاسی جماعتیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کے حامل معاملات پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog