سینہ میں درد کے باعث انٹر نیشنل پروڈیوسر کامران حیات اسپتال منتقل

Published on September 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

دوست احباب کی دعائوں اور ڈاکٹرز کی دوائوں سے طبیعت پہلے سے بہتر ہے کامران حیات
لاہور (یو این پی)معروف ٹی وی اینکر پرسن کامران حیات سینہ میں درد کے باعث میو اسپتال ایڈمٹ تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل پروڈیوسر معروف نجی چینل کے اینکر پرسن کامران حیات کو گزشتہ روز سینہ میں درد ہوا انہیں فوری طور پر طبی مدد فراہم کرنے کے لئے میو اسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے اور ٹریٹ منٹ دی گئی بعدازاں انہیں گھر جانے کی اجازت ملی ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے یواین پی سے گفتگو کے دوران انٹر نیشنل پروڈیوسرکامران حیات نے بتایا کہ اللہ کے فضل، دوست احباب کی دعائوں اور ڈاکٹرز کی دوائوں سے طبیعت پہلے سے ٹھیک ہے تھوڑی کمزوری محسوس کر رہا ہوں دوست احباب کی دعائوں کا طلب گار ہوں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题