اوکاڑہ یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان کے متعلق آگہی سیمینار اور واک کا انعقاد

Published on December 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)اوکاڑہ یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان کے متعلق آگہی پیدا کرنے کےلیے ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ سے ڈاکٹر حنا اکرام اور ڈاکٹر سدرہ جاوید نے شرکت کی اور خواتین اساتذہ اور طالبات کو بریسٹ کینسر سے بچاو، تشخیص اور علاج کے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں۔ اس پروگرام کی فوکل پرسن ڈاکٹر نسرین اخترنے چھاتی کے سرطان سے بچاو کےلیےنہ صرف طالبات بلکہ معاشرے کی تمام خواتین کی درست معلومات تک رسائی کی اہمیت پہ زور دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں ہیلتھ لٹریسی کو لازمی قرار دینے کی بات کی۔ پروگرام کی منتظم ڈاکٹر ندانے تمام خواتین میں بریسٹ کینسر کے متعلق شعور کی بیداری کی اہمیت واضع کی۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کےلیے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو ہدایت کی کہ وہ اس آگہی مہم کو کمیونٹی تک بھی لے کر جائیں۔ بریسٹ کینسر سے شفا یاب ہونے والے ایک خاتون مسز ریاض نے بھی سیمینار میں شرکت کی اور اس بیماری اور اس کے علاج کے دوران درپیش مسائل کے حوالے سے بات کی۔ تقریبا 2000 خواتین میں پنک ربن اور بریسٹ کینسر لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ پاکستان میں چھاتی کے سرطان پہ کام کرنے والے ایک ادارے پنک ربن پاکستان کے ڈیٹا کے مطابق ہر نو میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر کا شدید خطرہ لاحق ہے جب کہ اس بیماری سے ہر سال 40000 خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy