پنجاب حکومت کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دے گی اشفاق الر حمن خان

Published on September 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

گنے کے کاشتکاروں سے جو زیادتی ہوئی ہے اس کا فوری ازالہ کیا جائے
اوکاڑہ(یو این پی ) ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال ریجن محمد اشفاق الر حمن خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کا کسی سطح پر بھی استحصال نہیں ہونے دے گی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات کی روشنی میں گنا کے کاشتکار جنہیں گذشتہ سالوں میں شوگر ملز کی جانب سے گنے کی رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی یا ناجائز طور پر گنے کے وزن میں کٹوتی کی گئی ہے یا گنے کی رقم مقررہ ریٹ سے کم ادا کی گئی ہے ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ کے ہال میں کھلی کچہری میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے ہ میں یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ گنے کے کاشتکاروں سے جو زیادتی ہوئی ہے اس کا فوری ازالہ کیا جائے گنے کے کاشتکار اپنے ضلع میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ;47;اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست کے ساتھ بیان حلفی 50روپے کے اسٹام پر ،وزن گنا کی رسیدیں ،ادائیگی کی رسیدیں ،پاس بک اور دیگر دستاویز اگر ہو تو لگا کر جمع کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی سطح پر قانون سب کے لئے برابر ہے استحصال کرنے والوں کے خلاف طے شدہ طریقہ کار کو اپناتے ہوئے کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اداروں اور عوام کا باہمی اعتماد بحال کریں گے اور کسانوں کو ان کا جائز حق دلوانے کے لئے کین کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی متحرک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نے مل جل کر معاشرہ کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے سرکاری اداروں کا باہمی تعاون بہتر نتاءج کے لئے از حد ضروری ہے اس موقع پر سول سوساءٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ محمد اسلم پراچہ ،ایڈووکیٹ آصف کھرل سمیت پیر نسیم الدین چیئرمین میز بورڈ پنجاب نے کاشتکاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کاشتکاروں کی بہتری کے لئے اقدامات کو سراہا انہوں نے سرکاری زمینوں سے ناجائز قبضہ ختم کروانے اور ان زمینوں کو متعلقہ اداروں کے حوالے کرنے کی جاری مہم کی کامیابی پر ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن اشفاق الرحمان خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سلطان ،انسپکٹر محمد افضل خان سمیت ان کی پوری ٹیم کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کے لئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں عوام اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题