اولین ترجیح پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود اوران علاقوں کی ترقی ہے، وزیراعظم

Published on September 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)کوئٹہ(یو این پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی وخوشحالی ہے۔وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے ممبران نے کوئٹہ میں ملاقات کی، اس دوران وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سمیت صوبائی وزرا بھی شریک تھے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی وخوشحالی ہے، بد قسمتی سے ماضی میں بلوچستان سے وعدے تو کئے گئے مگر عملدرآمد نہ ہو سکا، بلوچستان کے لئے ہماری حکومت نے پی ایس ڈی پی میں سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، یہاں ترقی کی بے پناہ صلاحیت اور مواقع موجود ہیں، بلوچستان میں ترقی کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرنے کی ضرورت ہے، کچی کینال سے زرعی ترقی کے بے پناہ امکانات روشن ہو سکتے ہیں، ہم بلوچستان کے ہرعلاقے خصوصا جنوبی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عنقریب وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بلوچستان کا دورہ کریں گے اور جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لئے اسپیشل پیکیج مرتب کرنے کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔دوسری جانب اسد عمر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ وزارت منصوبہ بندی نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے ایک کوارڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہے۔ بعد ازاں وزیر اعلی بلوچستان اور کابینہ اراکین نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme