موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی بیوی گرفتار کر لی گئی

Published on September 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

مانگا منڈی (یواین پی) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی بیوی گرفتار کر لی گئی، بشریٰ نامی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ قلعہ ستار شاہ سے فرار ہوگئی تھی، اب خاتون کو مانگا منڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کی تفتیش کے دوران بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عابد علی کی اہلیہ بشریٰ کو مانگا منڈی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے جب قلعہ ستار شاہ میں عابد علی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا، تو بشریٰ اپنے شوہر کیساتھ فرار ہوگئی تھی۔ عابد علی اور اس کی بیوی اپنی بیٹی کو اکیلے چھوڑ کر فرار ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا تھا۔اب پولیس کا بتانا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کی جا رہی ہے۔ عابد علی کو ٹریس کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں، اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ جبکہ سانحہ گجر پورہ میں ملوث دیگر دو ملزمان شفقت اور اقبال کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثر خاتون گزشتہ روز ملزم شفقت کی پہچان بھی کر چکی۔خاتون نے ملزم شفقت کی جانب سے دوران تفتیش دیے گئے اعترافی بیان میں بیان کردہ تفصیلات کی تصدیق بھی کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog