بورے والہ ،پانچ افراد کی خاتون سے زبردستی اجتماعی زیادتی

Published on September 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

پولیس کی بروقت کارروائی ، پانچوں ملزمان کو گرفتار ، مقدمہ درج
بوریوالا (یواین پی)تھانہ ساہوکا کی حدود دربار بابا حاجی شیر دیوان صاحب پر آئی خاتون سے 5 افراد کی اجتماعی زیادتی پولیس نے اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا فیصل آباد کی رہائشی خاتون پروین بی بی دختر غلام الرسول جو کہ وہاڑی کے نواحی علاقہ ساہوکا میں دربار بابا حاجی شیر دیوان صاحب پر آئی تھی اسے پانچ ملزمان نے دربار سے زبردستی اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس کو 15 پر شہریوں کی جانب سے خاتون کی چیخ و پکار کی اطلاع ملی جس پر ساہوکا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes