حمزہ شہباز کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر پوری قوم کو مبارکباد،رمضان مستانہ

Published on May 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

ظالم حکمرانوں سے جان بچی مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مسائل کم کئے ہیں
صواآصل(یو این پی)مسلم لیگ ن کے رہنمارمضان مستانہ نے کہا کہ حمزہ شہباز کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس سے صوبائی محکمہ جات میں کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور پنجاب ترقی کی رہ پر گامزن ہوگا سابقہ دور حکومت میں تحریک انصاف نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عوام کی ظالم حکمرانوں سے جان بچی مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مسائل کم کئے ہیں غریب دوست پالیسیاں اپنائی ہیں ملک میں انصاف کی فراہمی کیلئے بہتر حکمت عملی سے کام کیا ہے ایک سوال کے جواب میں رمضان مستانہ نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ کی طرح عوامی امنگوں پر پورا اترے گ ملک میں غریب شدید پریشان ہے انشااللہ ہم ملک سے غربت کے خاتمیں کیلئے اہم پیش رفت کریں گے اور عوام کو خوشحال کرنے کیلئے کمر توڑ مہنگائی کو ختم کریں گے ملکی خوشحالی کیلئے جس طرح ن لیگ عملی اقدامات میں مصروف عمل ہے اس طرح کوئی دیگر سیاسی جماعت نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题