پہلی بالی ووڈایوارڈیافتہ فلم ’’ہوٹل‘‘ کی اداکارہ میرا جی پاکستان کی پہلی سائکو تھرلرفیچر’’ہوٹل‘‘ کی ٹیم کے ہمراہ چار بجے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کریں گی

Published on February 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 898)      No Comments

Cinema 2
کراچی (یو این پی) پہلی بالی ووڈایوارڈیافتہ فلم’’ہوٹل‘‘ اور پاکستان کی پہلی سائکو تھرلرفیچر فلم کی ہیروئن میرا جی آج شام 4بجے کراچی پریس کلب سے صحافیوں سے بات چیت کریں گی نمائندہ خصوصی کے مطابق بھارت سے کامیابی کے ساتھ دو ایوارڈز نام کرنے والی پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کی اہم کردار ادا کرنے والی معروف فلمی اداکارہ میرا 2، فروری بروز پیر شام چار بجے کراچی پریس کلب میں الیکٹرانک میڈیا اور صحافیوں سے اپنے بھارت کے تاریخی سفر کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گی فلم کے رائٹر وڈائریکٹر خالد حسن خان کے ہمراہ اسسٹنٹ، کاسٹ و دیگر ارکان بھی شرکت کریں گے و اضح رہے گزشتہ برس دسمبر میں ہونے والے ہندوستان کی فلم نگری کے 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں بھارت کے شہر نیو دہلی کے کنونش سینٹر میں منعقدہ تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں انٹرنیشنل فلمی مقابلے کی دوڑ میں پاکستانی فلم انڈسٹری کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘نے 250 فلموں میں سے ’’بہترین فلم‘‘ کے دو ایوارڈز حاصل اپنے نام کیے جن میں’’ بہترین فلم ‘‘اور’’ بہترین اداکارہ‘‘ کی کیٹگری شامل تھی اِس پروقار تقریب میں اعلی وحکومتی ارکان سمیت فلمی و سماجی شخصیات سمیت شہر کی معززان شخصیات نے بھی شرکت کی۔ فلم کی کہانی کاشیکا (میرا) کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ بھارت کے ایک شہر سے دوسرے شہرسفرکر رہی ہوتی ہے، سفر میں رات ہوجاتی ہے اور اس پیش نظر انہیں ایک ہوٹل میں ٹھہرنا پڑتا ہے، جہاں کاشیکا کی ملاقات اپنی اُس چھوٹی بہن سے ہوتی ہے جوکہ پیدا نہیں ہوئی۔ امید ہے کہ یہ فلم پاکستان میں بھی اپنا ریکاڈتاریخی سفر کامیابی کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے فلم بینوں پرمثبت اندازسے گہرا اثر چھوڑے گی۔

ddddddd

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes