آصفہ بھٹو کی عبدالستار ایدھی سے ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار

Published on June 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 706)      No Comments

06
کراچی(یو این پی) آصفہ بھٹو زرداری نے میٹھا در ایدھی ہوم میں سماجی رہنما عبدالستار ایدھی سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے عبدالستار ایدھی کو لاوارث لاشوں کے لیے قبرستان کی زمین کی جلد الاٹمنٹ کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس کے بعد آصفہ بھٹو نے کلفٹن میں واقع کبری ایدھی سنٹر کا رخ کیا۔ جہاں ان کی آمد سے قبل انتظامیہ حرکت میں آ گئی ۔ ایدھی سنٹر کے سامنے گلی میں جھاڑو لگا کر صفائی کر دی اور عرصہ دراز سے جمع سیوریج کے پانی پر آنا فانا چونا بھی ڈال دیا گیا ۔ آصفہ بھٹو نے ایدھی ہوم پہنچ کر بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ رمضان المبارک کی خوشیاں بانٹیں اور روزہ بھی افطار کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog