بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت میں پھوٹ پڑ گئی، دو جرنیل آمنے سامنے

Published on September 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) نریندرا مودی سرکار کو دیکھا دیکھی بھارتی فوج بھی سیاست کی راہ پر چل پڑی، اختیارات کی جنگ میں دو تھری سٹار جرنیل آمنے سامنے آگئے، جس کے باعث بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت میں پھوٹ پڑ گئی۔ پاکستان کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر طویل سرحد پر تعینات ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو دو دو جرنیل چلانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق مودی کی چھپن انچ چھاتی پہلے ہی سکڑ کر آدھ فٹ رہ گئی تھی اب بھارتی فوج نے ڈوبنے کے لیے چلو بھر پانی کا انتظام بھی کر لیا پاکستان کو گھس کر مارنے کی بھڑکیں لگانے والے بھارتی جرنیل آپس میں ہی گتھم گتھا ہوگئے۔ہندوستان ٹائمز نے خبر دی ہے کہ پاکستانی سرحد پر تعینات بھارتی فوج کے دو جرنیل اختیارات کی جنگ میں مارا ماری پراتر آئے، یہاں تک کہ آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme