رائیونڈ تاجر برادری ڈاکوؤں کے نرغے میں،پولیس خاموش

Published on September 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

تین نا معلوم مسلح ڈاکوؤں کی واردا ت ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
رائیونڈ( یواین پی) رائیونڈ تاجر برادری ڈاکوؤں کے نرغے میں مسلح ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں نوجوان ڈاکو بلا خوف دن دیہاڑے گن پوائیٹ پر لوٹ کر فرار سی سی ٹی وی کیمروں کی پرواہ کیئے بغیر وار داتو ںکا سلسلہ نا ختم ہونے والا شروع مقامی پولیس روائتی کار وائیوں میں مصروف ،گذشتہ روز پہلی واردات نوجوان تین مسلح ڈاکوؤں کی سندر روڈ ہائر الیکٹرونکس پر گن پوائیٹ پر 2لاکھ روپے نقدی 1لپ ٹاپ2قیمتی موبائل چھین کر بلاخوف فرار ہوگیئے واضع رہے کہ ہائر الیکٹرونکس شاپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹج صاف بتارہی ہے کہ واردات کرنے والے بلا خوف گفتگو کونٹر کے درازوں کی تلاشی اور آفس میں دو ہٹے کٹے افراد کی تلاشی بھی لیتے رہے ،دوسری وار دات بھی سندر روڈ پر چند گھنٹوں بعد صدیق ٹریڈر پر بھی تین نا معلوم مسلح ڈاکوؤں کی واردا ت ڈاکو گن پوئیٹ پر لاکھوں روپے،موبائل فون اور طلائی انگھوٹی چھین کر فرار سٹی پولیس رائیونڈ نے مقدمات درج کرکے ایف آئی آر اسی دراز میں رکھدیں یہاں پہلی ڈکیتیوں کی وار داتوں کی پڑی ہوئی ہیں، رائیونڈ شہریوں کو کاروبار کرنے کا تحفظ فراہم کرنے والے اداروں نے عوام کو ڈاکوؤں چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے واضع رہے مقامی پولیس کے لیئے یہ سوال اہم ہے کہ جس مقام پر پہلی وار دات ہونے کے بعد چنڈ گھنٹے بعد دوسری وار دات ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog