مولانا فضل الرحمن اکیلے نہیں 30 لاکھ کارکنوں کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے

Published on September 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) قومی احتساب بیورو نے مولانا فضل الرحمان کو مالی بدعنوانیوں کے الزامات پر نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما مولانہ راشد خالد محمود کا کہنا ہے کہ مولانہ اکیلےپیش نہیں ہوں گے بلکہ کارکنان کا جم غفیرنیب میں پیش ہوگا،سیاسی انتقام کی آگ میں تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس مولانا راشد خالد محمود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مولانا کی پیشی ہوئی تو وہ اکیلے نہیں 30 لاکھ کارکنوں کے ساتھ پیش ہوں گے۔جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس ناجائز، عوام دشمن حکومت سے ملک وقوم کو نجات دلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں عوام جلد خوش خبری سنیں گے۔خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ان کے اثاثہ جات کے ذرائع بتانے کیلئے نیب خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔واضح ہو کہ یہ طلبی اس وقت کی گئی ہے جب ایک روز پہلے اپوزیشن کی 11 جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں حکومت اور دیگر اداروں پر شدید تنقید کی گئی تھی، اور حکومت گرانے کیلئےتحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھادوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی طلبی کے حوالے سے جمیعت علمائے اسلام ف کا موقف سامنے آگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog