صلح کے باوجود چیف آ فیسر میو نسپل کارپوریشن جھنگ نے ایف آئی آر کٹوادی

Published on September 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

جھنگ ( کرائم رپورٹر) صلح کے باوجود چیف آ فیسر میو نسپل کارپوریشن جھنگ خالق داد نے اقتدار کے نشہ میں دھت ہو کر اپنی پریشانی کے ازالہ کیلئے آ نے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں چیف آ فیسر میو نسپل کارپوریشن جھنگ خالق داد نے نجانے کس مصلحت کے تحت عملہ صفائی اور میٹس وغیرہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر تبدیل کر دیا جس کے نتیجہ میں عملہ صفائی اور میٹس وغیرہ انجانے علاقوں میں پہنچ کر اپنے فرائض و منصبی بر وقت ادا کرنے سے قاصر رہا جس کی وجہ سے سیوریج کا نظام جو پہلے ہی تباہ حال تھا مذید تباہ و بر باد ہو کر رہ گیا جبکہ غلاظت کے بڑے بڑے انبار علاقوں کی عوام کا مقدر بن کر رہ گئے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ آ فیسر کی رہائش گاہ کے گردونواح کے علاقوں کی آ بادی کے افراد سعید نامی ریٹائرڈ ملازم مذکورہ کارپوریشن کے ہمراہ اپنی پریشانی کے ازالہ کیلئے مذکورہ آ فیسر کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا جہاں پر مذکورہ آ فیسر نے یہ کہہ کر مذکورہ افراد کو ملنے سے انکار کر دیا کہ میں کسی ایرے غیرے کو ملنا اپنی تو ہین سمجھتا ہوں جس پر مذکورہ افراد جن کی تعداد چالیس کے قریب تھی جس میں نو عمر بچے بھی شامل تھے مشتعل ہو کر مذکورہ آ فیسر کی گاڑی پر غلیظ کیچر ڈالنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ آ فیسر کے خلاف نعرے بازی کر نے لگے کہ اسی دوران سابقہ کو نسلر ظفر گو گا فخر نامی بھبھرانہ کے ہمراہ آ گئے اور انہوں نے مشتعل افراد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی پریشانی کے ازالہ کی ہر ممکن کوشش کرے گے جس پر مشتعل افراد پر امن طریقے سے اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ ہو گئے بعد ازاں مذکورہ آ فیسر نے اقتدار کے نشہ میں دھت ہو کر مذکورہ افراد جو اپنے بنیادی حقوق کی بقا کیلئے احتجاج کر رہے تھے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس کی اطلاع پا کر شہر بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جس پر انہوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کمشنر فیصل آ باد ڈویژن ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ آ فیسر کے اس گھنائو نے اقدام کا از خود نوٹس لیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog