پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے میں ڈسٹرکٹ جیل کے افسران و عملہ بھی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے نور حسن بگھیلا

Published on October 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 728)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلا نے سر سبزو شاداب پاکستان مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے میں ڈسٹرکٹ جیل کے افسران و عملہ بھی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی حیثیت میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کرنا ہیں پودا لگانا صدقہ جاریا ہے اور ہم سب کو اس کام میں حصہ لینا ہے مختصر خطاب کے بعد انہوں نے پودا لگا کر سرسبز شاداب پاکستان مہم کا افتح کیا اورڈسٹرکٹ جیل کے آفیسران اور دیگر عملہ نے بھی پودے لگائے سر سبز و شاداب پاکستان مہم میں ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے افسران و عملہ بھی بھر پور حصہ لے رہے ہیں اورجیل کے اندر اور باہر خوش رنگ اور خوش نما پودے لگانے کے ساتھ ساتھ جیل کے لئے نئے بنائے گئے رستہ پر بھی شجر کاری کی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy