کراچی میں آگ لگنے کے بعد مسافروں سے بھری وین جل کر راکھ ہوگئی

Published on September 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments


کراچی (یواین پی) کراچی میں آگ لگنے کے بعد مسافروں سے بھری وین جل کر راکھ ہوگئی، واقعہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر پیش آیا، وقت پر فائر بریگیڈ نہ پہنچنے کے باعث 13 مسافر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر پیش آئے افسوسناک واقعے میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد سے کراچی آنے والی مسافر وین میں کراچی کے قریب پہنچنے پر آگ لگ گئی۔وین میں 22 مساف سوار تھے جب موٹروے پر اس میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا، جس کے باعث وین میں موجود 13 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ وین مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، جبکہ باقی مسافر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفرے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ تاحال مسافر وین میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ جبکہ ہسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ لائے گئے زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ تمام زخمی مسافر بری طرح جھلس گئے ہیں جنہیں ہنگامی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog