بر وقت علاج کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جانا چاہیے علی بہادر قاضی

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں
اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز ) کمشنر ساہیوا ل ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں ان کی نظیر نہیں ملتی انسانی جان انتہائی قیمتی ہے اور اس کو بچانے کے لئے بر وقت علاج کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جانا چاہیے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، طبی ٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات احسن انداز میں مریضوں کو ملنی چاہیئں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں علاج و معالجہ جبکہ لواحقین سے ہسپتال کے عملہ کے رویہ اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھی پوچھا کمشنر ساہیوا ل ڈویژن علی بہادر قاضی نے کمپیو ٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر دیپالپور کا بھی اچانک دورہ کیا انہوں نے لینڈریکارڈ آفس آنے والے سائلین سے دفتر سے متعلقہ کاموں کی انجام دہی میں لینڈ ریکارڈ عملہ کے عمومی رویہ اور وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کرتے ہوئے کہا کہ کمپیو ٹرائز ڈ لینڈریکارڈ سنٹر کا عملہ زمین کی خرید و فروخت ،ٹرانسفر ،فرد کے حصول اور دیگر متعلقہ امور کی انجام دہی میں لوگوں کی راہنمائی اور مد د کرے لوگوں کو یہاں پر سہولت اور آسانی کا احساس ہونا چاہیے لوگوں کو مشکل اور پریشانی کا کسی بھی سطح پر سامنا نہ کرنا پڑے بعد ازاں انہوں نے تحصیل دیپالپور میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق ایکسیئن بلڈنگ حافظ عبد القادر سے بریفنگ لی انہوں نے زیر تعمیر گورنمنٹ گر لز ڈگر ی کالج دیپالپور اور دیپالپور اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ زیر تعمیر عمارتیں مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں ہر منصوبہ پائیداری اور خوبصورتی کا امتیاز ہونا چاہیے اور یہاں پر مناسب شجر کاری کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں انہوں نے کالج میں انسداد کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ویکسیئن کے لئے آنے والے لوگوں سے بات چیت کی انہوں نے کہا کہ ملک میں معمول کی زندگی کی بحالی کے لئے ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہے ہر اہل شخص ویکسیئن لگوائے تاکہ وہ خود بھی محفوظ ہو اور اس کے اردگرد رہنے والے لوگ بھی محفوظ ہو سکیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور آصف حسین اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog