پاکستان پوسٹ آفس اوکاڑہ کی بلڈنگ کی خستہ حالی ،حادثہ رونما ہو سکتا ہے

Published on September 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) پاکستان پوسٹ آفس اوکاڑہ کی بلڈنگ کی خستہ حالی ،لینٹر اور بیمز کے سریے نمائیاں ہونے سے کسی بھی ناگہانی حادثے کو کھلی دعوت ہے، روزآنہ پوسٹ آفس میںآنے والے ہزاروں افراد اور اس مخدوش بلڈنگ کے اندر کام کرنے والے ایک سو کے قریب ملازمین کی زندگیاں مبینہ رسک پرہیںجبکہ پچیس ہزار سے زائد آرمی کے ریٹایرڈ پنشنرز بھی پوسٹ آفس میں آتے ہیں، کروڑوں روپیہ سالانہ کمانے والا ادارہ اس بلڈنگ پر ایک کوڑی بھی خرچ نہیں کرتا ۔ نامعلوم وجوہات کی بنا پر مرمت کے لئے منظور ہونے والی ایک کروڑ روپے کی گرانٹ گذشتہ برس مبینہ طور پر واپس کر دی گئی۔شہریوں سماجی اداروں اور دیگر این جی اوز نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس اوکاڑہ کی بلڈنگ پچاس سال قبل تعمیر کی گئی تھی جوکہ اس وقت بہت خستہ حالی اورکھنڈ رات میں تبدیل ہو رہی ہے چھت کے اوپر بارش کے علاوہ دفتر ہذاکے پانی کی بہتات کی وجہ سے چھتوں کے لینٹرز اور بیمز سے سریے نمائیاں ہوچکے ہیں اکثراوقات پوسٹ آفس کے ملازمین کے سروں پر چھت سے کنکریٹ کی بارش ہونے لگتی ہے اسکے علاوہ سڑک کے لیول سے نیچے ہونے والی پوسٹ آفس کی بلڈنگ موسم برسات میںبارش کے پانی سے زیر آب آجاتی ہے اورتقریباً ڈیڑھ فٹ تک پانی کھڑا رہنے سے لوگ انتہائی مشکلات سے گندے پانی سے گزر کر دفتر میں جاتے ہیں جس سے پوسٹ آفس کی آمدنی بھی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔دفتر میں پینے کا پانی تک دستاب نہ ہے۔صارفین کے لئے کوئی سائے کا انتظام نہیں ہے۔باتھ رومز ٹوٹ چکے ہیں اور گندگی سے بھرے پڑے ہیں اسکے علاوہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران پنکھے اور لائٹس بند کرکے صرف کمپیوٹرز کو چلایا جاتا ہے جبکہ پورا عملہ گرمی میں کام کرتا ہے کیونکہ جو جنریٹر نصب ہے وہ چھوٹا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پچھلے سال ایک کروڑ روپے کی گرانٹ آئی تھی لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر واپس کر دی گئی،عوامی ،سماجی، مذہبی حلقوں اوردیگر این جی اوز نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر پاکستان پوسٹ آفس اوکاڑہ کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہزاروں افراد کی رسکی زندگیوں کاتحفظ کیا جائے اور بلڈنگ کو فوری طور پر مرمت کروایاجائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes