پنجاب حکو مت عوام کو بنیا دی سہو لیا ت کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے سعید احمد خان منیس 

Published on November 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

وہاڑی(یواین پی) ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت عوام کو بنیا دی سہو لیا ت کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ضلع وہاڑی میں 2ارب 28کر وڑ ما لیت کے 291منصو بوں پر کام جا ری ہے افسران ان منصو بوں کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنا ئیں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کو ارڈینیشن کمیٹی وہاڑی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں ، ایم این اے سیدساجد مہد ی سلیم شاہ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ، ایم پی اے چو ہدری ارشاد احمد آرائیں ، ایم پی اے چو ہدری محمدیو سف کسیلیہ اور ارکان سمبلی کے نمائندوں، مختلف تعمیراتی محکمو ں کے افسران اور دیگر ضلعی اداروں کے سر بر اہان شر یک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا جو منصو بے اب تک مکمل ہو چکے ہیں متعلقہ ادارے ان منصو بو ں کا افتتاح کر ائیں جن نئے منصو بوں کی نشاند ہی مقصو د ہے ا ن کے با رے میں متعلقہ ممبر اسمبلی سے مشاورت ضرور کر یں اجلا س میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے بتا یا کہ خادم اعلی پنجاب لو کل گو رنمنٹ پر وگرام کے تحت ضلع کے 105یو نین کو نسلوں میں 25لاکھ روپے فی یو نین کو نسل خر چ کئے جائیں گے جبکہ شہر ی علا قو ں میں فی وارڈ 5لاکھ روپے بنیادی سہو لتوں کی فراہمی پر خرچ ہوں گے اسی طر ح صاف دیہات پر وگرام کے تحت ہر یو نین کو نسل میں 1لاکھ روپے صفا ئی کے لئے فراہم کئے جارہے ہیں تا ہم اس کے لئے پہلے کوڑا کے لئے ڈمپنگ پوائنٹ تلا ش کیا جائے گا جہاں پو ری یو نین کونسل کا کوڑا اکٹھا کیا جائے گا انہوں نے بتا یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے نہ صرف منصو بوں کی نشاندہی کی گئی ہے بلکہ صاف دیہا ت پر وگرام کے سلسلہ میں جگہ کی نشاند ہی کی جا رہی ہے ان منصو بوں پر حکو مت کی طر ف سے مقر رکر دہ کمیٹی منظوری سے لے تکمیل تک نگر انی کر ے گی اجلاس میں محکمہ تعلیم ، محکمہ کھیل، محکمہ صحت ،موا صلات و تعمیرات، لو کل گو رنمنٹ و کمیو نٹی ڈویلپمنٹ ، شاہرات ،سر کار ی عما رات ، زراعت، آثارقدیمہ ، اوقاف کے منصو بوں کا جا ئزہ لیا گیا اجلاس کو بتا یا گیا کہ ان منصو بوں پر اب تک ایک ارب 9کر وڑ 60لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں منصوبوں کی مقررہ مد ت میں تکمیل کے ساتھ ساتھ انکے معیا ر کو بہتر رکھنے پربھی تو جہ دی جا رہی ہے ایم پی اے ارشاد احمد آرائیں نے نشاندہی کی کہ بو رے والا میں 10کر وڑ روپے کی لاگت سے شر وع ہو نے والے پارک کی تعمیر کا کام تعطل کا شکا ر ہے جس پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلاننگ نے وضا حت کی کہ لو کل گورنمنٹ سسٹم میں تبد یلی کی وجہ سے پا رک کے کام روکا ٹ آئی ہے اس سلسلہ میں حکومت نے پا لیسی وضع کر دی ہے جس کے مطا بق منصو بے کی جلد بحالی و تکمیل کے لئے تحرک کیا جارہا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes