حکومت مخالف تحریک کا گیارہ اکتوبر سے آغاز، پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہوگا

Published on September 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) اپوزیشن کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت مخالف تحریک کا گیارہ اکتوبر سے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہوگا۔پی ڈی ایم میٹنگ کے بعد مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ لیگی کارکنوں کی نظریں اپنے قائد نواز شریف کے خطاب پر جم گئی ہیں۔صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد (ن) لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ پارٹی اور حکومت مخالف تحریک کیلئے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ادھر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجی تحریک کی حکمت عملی کے لیے سٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ احسن اقبال سٹیرنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ممبران کیلئے تمام جماعتوں نے اپنے اپنے نام دے دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے گلگت بلتستان قانون سازی پر وزیراعظم کے علاوہ کسی فورم پر مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کو غیر آئینی اور انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مقصد اپوزیشن کو دباؤ میں لانا ہے۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے کا ہر فورم پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔بعد ازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک کا اختتام عمران خان کے جانے تک نہیں ہوگا۔ حکومت گلگت بلتستان الیکشن میں مداخلت کر رہی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ کو برداشت نہیں کریں گے اور 2018ء کے الیکشن کا ری پلے نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد اقتدار میں آنے کیلئے نہیں ہےجے یو آئی (ف) رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ اداروں کیخلاف نہیں، یہ ایک سیاسی جنگ ہے۔ حکومت کے ناجائز ہتھکنڈوں سے مرغوب نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog