پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغاز

Published on April 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

لاہور(یو این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے، دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاری کیلئے گزشتہ روز پریکٹس بھی کی۔سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو سیریز میں اپنے کئی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے2015 سے اب تک 18 میں سے 10 میچ جیتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستانی سرزمین پر پہلی بار کوئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ متاثر کن رہا ہے، اس نے گزشتہ پانچ میں سے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی طور پر 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 18 اور نیوزی لینڈ نے 11 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme