پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے؛سشما سوراج

Published on January 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

3
نئی دہلی:(یو این پی)  بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے تاہم امن کا جواب امن سے ملے گا تو بات آگے بڑھے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہش مند ہے اور ان تعلقات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی سرحدوں پر تازہ کشیدگی کو بات چیت کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے سشما سوراج نے سوالیہ انداز مین کہا کہ جب سرحدوں پر گولے گرتے ہوں تو میز پر نتیجہ خیز مذاکرات کی امید نہیں کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہو گا تا امن مذاکرات کے لئے ماحول تیار کیا جا سکے۔ پاکستانی قیادت کے ساتھ بہتر تعلقات کو بھی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہین کہ دونوں ممالک کے درمیان پرامن فضا میں مذاکرات ہوں اور ان مذاکرات کے ذریعے ہم تصفیہ طلب مسائل کے نتائج تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور بنگلہ دیش بھی ہیں جن کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ اس کی سرزمین سے بھارت مخالف دہشت گردی کو بند کرنا ہو گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme