نواز حکومت کی گڈگورننس،بہاولپور میں چیف سیکریٹری پنجاب کی آمد پر موت کا رقص کھلے عام جاری۔سلیم بھٹی

Published on March 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

\"DSC_0013\"
بہاولپور ( یواین پی)نواز حکومت کی گڈگورننس کی واضح مچال آئین پاکستان کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی بہاولپور شہر کے معروف چوراہوں پر برطانوی سامراجی ٹوبیکو کمپنی اپنے گماشتوں کے ذرئعیے معصوم اور سادہ لوح افراد کو دن دیہاڑے سرکوں پر روک کر سگریٹ کی خوبیاں بیان کر کے انہیں سگریٹ نوشی پر مائل کررہے ہیں۔ محمدسلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور و چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے ان خیالات کا اظہار اپنے تنقیدی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں چیف سیکریٹری پنجاب کی آمد پر موت کا رقص کھلے عام جاری ہے۔ملکی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ڈی سی او اور ڈی پی او کا نام لیکر استفسار کرنے والوں کو ڈرایا جارہا ہے،چند روپوں کے عوض قومی اثاثہ یعنی نوجوانوں کو گمراہ کر کے انہیں نشہ کی لت میں مبتلا کیا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگی حکمران ٹولہ جب سے برسر اقتدارآیا ہے عوام کی جان و مال سامراجی اشاروں پر چل رہی ہے ایک طرف تو سگریٹ کی تشہیر پر پابندی ہے اور دوسری جانب غیر ملکی کمپنیوں کو عوام کو گمراہ کرنے کی چھوٹ دی جارہی ہے جو انتہائی شرمناک،قبیح اور قابل مذمت ہے عوامی سیاسی حلقے اس پر بھرپور سراپا احتجاج ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes