جب تک ویکسین تیار نہیں ہوتی کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا، وزیراعظم

Published on May 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا۔یواین پی کے مطابق ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک پر مشکل وقت آیا ہے، اس وبا کے باعث امیر ممالک کا بھی برا حال ہے، تاہم پاکستان میں حالات مغربی ممالک جیسے نہیں، وہاں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت کم ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کورونا ایک سال رہے گا، کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا، قوم مل کر اس وبا کا مقابلہ کرے گی، ماضی میں بدقسمتی سے پاکستان میں صحت کے شعبے پر ذیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy