تمام اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی میاں شہباز شریف کا کارنامہ ہے۔ ڈی سی اوقصور

Published on May 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

aqeel
ایجوکیٹرز کو تعلیمی اداروں میں ثابت کرنا ہو گا کہ ان کا انتخاب بالکل درست ہوا۔محمد یوسف اطہر
ڈی ایس ڈی کا مشن اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیمی معیار میں بہتری ہے ۔ ڈاکٹر ذوالفقار ثاقب
قصور( یواین پی)پنجاب بھر میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کرنا میاں شہباز شریف کا کارنامہ ہے۔ ضلع قصور میں خالصتاً میرٹ پر تقرریاں کی گئیں ۔ اب نئی نسل کو قومی جذبے سے شرسار ہو کر زیورتعلیم سے آراستہ کرنا آپ کا فرض ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب تعلیمی اداروں کو بھی کلوز سرکٹ کیمرہ کی مدد سے ضلعی ہیڈ کوارٹر پر بیٹھ کر مانیٹر کیا جا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار سید جاوید اقبال بخاری ڈی سی او قصور نے ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر قصور میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی چار ہفتے کی انڈکشن ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد یوسف اطہر ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ جس طرح محکمہ نے میرٹ پر بھرتی کی اب اس اہلیت کو آپ نے اپنے تعلیمی اداروں میں جا کر ثابت کرنا ہے۔ ٹریننگ کے دوران سلامت علی ڈی ٹی ایس سی ہیڈ اور ان کی ٹیم نے بہترین اور تجربہ کار ٹرینرز کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولتیں بھی بہترین انداز میں فراہم کیں حتیٰ کہ برٹش کونسل کے ٹرینرز بھی ٹریننگ دینے کے لیے آئے۔ ڈاکٹر ذوالفقار ثاقب کورس کوآرڈی نیٹر ڈی ایس ڈی پنجاب نے ٹریننگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس ڈی پنجاب بھر میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے دن رات کوشش کر رہا ہے۔ آج قصور میں اس کامیاب ٹریننگ کا اختتامی سیشن اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا سہرا سلامت علی چودھری اور ان کی ٹیم کے ممبرز شکیل خان، شریف طاہر ، احسن ایوبی اور ان کے ساتھیوں کے سر ہے ۔ تقریب میں ذوالفقار علی ڈی ای او سیکنڈری ، ایس ایم رضا ڈی ایم او، شکیل خان ٹی ای مانیٹرنگ اور شریف طاہر ٹی ای ایڈمن نے بھی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر قصور میں ای ایس ای، ایس ای ایس ای، اور ایس ایس ای کی ٹریننگ چار ہفتے جاری رہی اور ٹریننگ میں بہترین پرفارمنس دینے والے اساتذہ کو سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题