پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا، فائنل لاہور میں ہوگا

Published on November 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

7
لاہور : (یو این پی)پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ نو فروری سے سات مارچ تک دبئی اور شارجہ میں کھیلاجائے گا ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چوکوں اورچھکوں کی برسات کے ساتھ پاکستان سپرلیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال عرب کےصحراؤں میں ہوگا۔پی ایس ایل کے ایڈیشن ٹو کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پی ایس ایل ٹو نو فروری سے سات مارچ تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائےگا، ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی میں منقعد ہوگی۔سات مارچ کو انٹرنیشنل اسٹارز کی واپسی پاکستان میں ہوگی۔ جہاں ٹورنامنٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کےدرمیان ہوگا۔پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز اپنی مہم جوئی کا آغاز دس فروری سے پشاور زلمی کے خلاف کرے گی۔ کراچی کنگزکےکپتان کمارسنگا کارا اور ٹی ٹوئنٹی کےبادشاہ کرس گیل سب کی توجہ کامرکز ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy