آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے 3 جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ

Published on October 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

باکو(یواین پی) آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے 3 جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ، آذربائیجان کی وزارت دفاع نے آرمینیا کے دعوے کو مسترد کر دیا، کچھ روز قبل آرمینیا کا جنگی طیارہ مار گرایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کئی روز سے جاری جنگ اب مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ آذربائیجان کی جانب سے آرمینیا کا بھاری جانی و مالی نقصان کیا گیا ہے۔جبکہ آرمینیا نے مسلسل مار کھانے کے بعد آذربائیجان کے شہری علاقوں کا نشانہ بنایا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ آرمینیا کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ آذربائیجان کے 3 جنگی طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔آذربائیجان کے حکام نے مزید بتایا ہے کہ مسلسل پسپائی اختیار کرنے والی آرمینیا کی فوج نے اب شہری آبادی پر حملے شروع کر دیے ہیں۔آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے دو شہروں پر میزائل داغے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی شہری جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ آذربائیجان نے مقبوضہ علاقے نگورنو کاراباخ میں اپنی بھرپور پیش قدمی جاری رکھی ہے۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری جنگ ہر گزرتے دن کیساتھ مزید شدت اختیار کرنے لگی ہے۔ آذری دستوں کی طرف سے نگورنو کاراباخ کے مرکزی شہر سٹیپاناکیرٹ پر بھی نئے حملے کیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes