ٹھٹھہ،دو کاروں کے درمیان تصادم، ایک شخص ہلاک پانچ افراد شدید زخمی

Published on March 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ گجو کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم، ایک شخص ہلاک پانچ افراد شدید زخمی، ھالیجی لنک روڈ پر سجاول سے کراچی جانے والی دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سجاول کا رہائشی مولابخش جھنڈیر موقع پر فوت ہوگیا جبکہ پانچ افرادمسمات حرا ،مسمات شمل، عامر حسن ،بچایو ،منیب الرحمن شدیدزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال مکلی منتقل کر دیا گیا تاحال زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ متوفی مولابخش کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی.
ٹھٹھہ میں بلوچ کلچر ڈے کا اہتمام 
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میں بلوچ کلچر ڈے کا اہتمام کیا گیا نواحی شہر جھنگ شاہی میں بچوں ،بوڑھوں، نوجوانوں نے ثقافتی لباس زیب تن کرکے بلوچستان کی ثقافت کواجاگرکیااس موقع پرشہزاد انور بلوچ، ارسلان بروہی، یوسف بلوچ رضوان بروہی وحید رندغلام نبی بروہی ،حاکم علی عبدالرؤف شاھ ،نواز بروہی، امجد پلیجو، شریف رند اور دیگر نے کہا کہ سندھ میں آباد بلوچ قبائل آج بھی اپنی ثقافت تہذیب و تمدن سے لگاؤ رکھتے ہیں بلوچ روایات کے امین ہیں بلوچ قدیم قوم ہے سندھ میں رہنے والے قبائل امن و بائی چارے کو فروغ دیں گے ملک کی تمام اکائیون کو اپنی نسلی پہچان کو اجاگر کرنا چاہیے جس سے آپسی میل جھول کو فروغ حاصل ہوگا اس موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا بچوں اور نوجوانوں نے بلوچ گیتوں پر رقص کر محفل کوچارچاند لگادئے.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme