لیگی اراکین اسمبلی جلد استعفے دیں اور ہم الیکشن کروائیں ، شہباز گل

Published on October 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم صفدر نے استعفوں کی دھمکی دی ہے، ن لیگی ارکان اسمبلی جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ مارچ تک کیوں انتظار کرناہے، نیک کام میں دیر کیوں یہ عمران خان ہیں، یہ آپکی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آپ کے بابا تھے جنہوں نے آپ کی دھمکی میں آکر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے پرنسپل کو فارغ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme