دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد میں ر یکارڈ اضافہ

Published on April 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 837)      No Comments

22222
لندن (یو این پی) دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد ریکارڈ 64کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔ برطانیہ کے امپیریل کالج لندن کے سکول آف پبلک ہیلتھ کے پروفیسر ماجد عزتی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد غذائی قلت کا شکار افراد کی تعداد سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ 1975 میں دنیا میں ایسے ا فراد کی تعداد ساڑھے دس کروڑ تھی جو 2014 میں بڑھ کر 64 کروڑ تک پہنچ گئی۔ موٹاپے کا شکار افراد کے تعین کیلئے باڈی ماس انڈیکس کا استعمال کیا جاتا ہے جو کسی بھی فرد کے وزن کو اس کے قد سے تقسیم کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ 25 بی ایم آئی والے شخص کو معمول سے زیادہ وزن والا، 30 بی ایم آئی والے کو لبسیارخور اور 40 بی ایم آئی والے کو شدید موٹاپے کا شکار شخص تصور کیا جا تا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں صرف ان افراد کو موٹاپے کا شکا ر تصور کیا گیا ہے جن کا باڈی ماس انڈیکس 30 یا اس سے زیاد ہ ہے ۔ جنوبی ایشیا کی ایک چوتھائی آبادی جبکہ وسطی اور مشرقی افریقہ میں 12 سے 15 فیصد افراد کا وزن غذا ئی قلت کے سبب معمول سے بھی کم ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال جاری رہی تو 2025 میں عالمی آبادی میں موٹاپے کا شکار مردوں کا تناسب 15 فیصد اور خواتین کا 21 فیصد ہو جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题