عابد ملہی کوسرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

Published on October 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ شکر ہے درندہ گرفتار ہوگیا، سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادتی کے ملزمان کے لیے سخت سے سخت سزائیں اور ایک جامعہ قانون تیار کرلیا گیا ہے۔ایسے ملزمان کو سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری ایک پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ”اللہ کا شکر ہے یہ درندہ گرفتار ہو گیا – ایسے درندوں کو سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے – سخت سے سخت سزائیں اور ایک جامعہ قانون تیار کرلیا گیا ہے اور جلد وہ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا”۔سینیٹر فیصل جاوید نے ملزم کو سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کی خبروں کے بعد پولیس نے اس کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابد ملہی کی تاندلیانوالہ میں اپنے سسرال میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی، جب وہاں ریڈ کی گئی تو ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes