وزیراعلیٰ بلوچستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Published on October 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں شیئر کیے گئے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے لکھا کہ “‘ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے”‘۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے خود ٹوئٹ کر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز صرف ایک فیصد رہ گئے ہیں۔ صوبے میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 217 رہ گئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15480 اور مصدقہ اموات کی تعداد 146 ہوگئی تھی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 29 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 2 روز میں41 کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے587 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15480 ہوگئی تھی جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسز تعداد 217 ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا بلوچستان میں کورونا سے مصدقہ اموات کی تعداد 146 ہے جبکہ کورونا میں مبتلا 15117 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار 335 رہ گئی ہے اور 3 لاکھ دو ہزار708 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes