کرپشن کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ کی جانب سےریلی

Published on December 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

ٹھٹھہ: (رپورٹ حمید چنڈ)کرپشن کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر نظام الدین جتوئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک نظیر احمد کی سربراہی میں ڈی سی آفس تا پریس کلب مکلی، ایک شاندار آگاہی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) نصیر احمد میمن، ڈسٹرکٹ مینیجر سرسو احمد خان سومرو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) محمد صدیق پلیجو و دیگر نے پریس کلب مکلی میں ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا واحد مقصد معاشرے میں بدعنوانی کے نقصانات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے، کرپشن معاشرے میں ناسور کی مانند ہے جس کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ آئندہ نسلوں کو کرپشن سے پاک معاشرہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز بھی کرپشن سے پاک معاشرے میں ہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک سماجی ظلم ہے جس کی سزا دنیا اور آخرت دونوں میں ہے، کرپشن اور بدعنوانی ہمارے وطن، ہمارے اداروں اور ہماری ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی نہ صرف اداروں میں بلکہ ہمارے رویوں میں بھی ہے لہذا بدعنوانی پر قابو پانے کے لئے ہمیں پہلے اپنے رویوں میں بہتری لانے کا عہد کرنا ہوگا جبکہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا نہیں کرنا اور کسی سے ناانصافی کرنا بھی بدعنوانی میں شامل ہے۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن کے علاوہ محکمہ روینیو، پولیس، اینٹی کرپشن، انفارمیشن، تعلیم، صحت، لوکل گورنمنٹ، ایگریکلچر ایکسٹینشن و دیگر مختلف محکموں کے افسران و عملے، ہینڈز و دیگر سماجی تنظیموں کے رہنماء، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام لوگوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes