عمران خان کا سپریم کورٹ سے پانامہ لیکس انکشافات پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

Published on April 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

444
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے پانامہ لیکس سے متعلق انکشافات کیخلاف سوموٹو لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ان تمام انکشافات کو ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی اس سکینڈل کو الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کے سامنے بھی اٹھائینگے ۔ چوہدری نثار کی بھی ذمہ داری بنتی ہے ۔ کہ اس کیخلاف اقدام اٹھائے ۔ خود فیصلہ کرے کہ اللہ کو جواب دینا ہے یا نواز شریف کو ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے پاکستان کے سارے نظام پر قبضہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن ان کی ہدایات کے بغیر ہلتا نہیں ۔ چیئرمین نیب پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے مل کر لگا لیا ۔ اقتدار کی باریوں کیلئے بچوں کو تیار کیا جا ر ہا ہے۔ قوم کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیجا جا ر ہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے سرمایہ سے ملک کو چلایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب پارلیمنٹ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کی ذمہ داری بنتی ہے۔ چوہدری نثار کو بھی فیصلہ کرنا ہے کہ آخرت میں نواز شریف کو جوابدہ ہونگے یا اللہ کو ۔ انہوں نے کہا کہ 2013 کے جنرل الیکشن میں دھاندلی کے نتیجے میں ہم عدالت اور پارلیمنٹ گئے تھے ۔ کسی ادارے نے شنوائی نہیں کی ۔ اس کے بعد ڈ ی چوک گئے اس معاملے کے بارے میں ہم ایک بار پھر ان اداروں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو دوگنی قیمت پر بنائے جاتے ہیں ۔ ا س میں بڑے بڑے کمیشن لیکر پیسہ ملک سے باہر بھیجا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حسین نواز کھرب پتی کیسے بن گئے ۔ نیب کہتا ہے کہ ہر روز بارہ ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے دو چیزوں سے ملک تباہ ہو رہے ہیں سات آٹھ سال کے بعد ملک میں دو طبقے نمایاں طو ر پر سامنے آئے ہیں۔ ایک امیر طبقہ اور دوسرا غریب طبقہ ۔ امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور غریب غریب تر ہوتا جا ر ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ سارے اثاثے جائز طریقے سے بنائے ہیں تو پھر اپنے اثاثے اپنے نام پر کیوں نہیں کرتے ۔ میرے سارے اثاثے میرے نام پر ہیں ، تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کرکٹ کے ساتھ جو کچھ ہو ر ہا ہے جو ملک کے اداروں کے ساتھ ہو رہا ہے ، نواز شریف قوم کو بتائیں کہ آپ نے کس بنیاد پر نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ کا ایگزیکٹو بنا دیا کیونکہ اس نے 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کرا ئی تھی ۔ نجم سیٹھی کو عدالت نے ہٹایا پھر دوبارہ نواز شریف نے تعینات کردیا ۔ وہ ان کے احسان مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے پر کمیٹی بنا رہی ہے۔ ان تمام دستاویزات کا جائزہ لے گی ۔ اس کے علاوہ اللہ کرے سپریم کورٹ کو سمجھ آجائے کہ ہمارا بھی کوئی کردار بنتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes