وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری

Published on August 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

پاکپتن(یوا ین پی) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر چادر پوشی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کی ترقی وسلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا مانگی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ انہوں نے مزار کے احاطے میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل وال پر مختلف مقامات کا خود جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحمل، برداشت، رواداری اور بھائی چارے کا فروغ اولیائے کرام کی تعلیمات کا خاصا ہے۔ برصغیر پاک وہند میں اسلام بزرگان دین کے توسط سے پھیلا۔ انہوں نے اسلام کے لافانی پیغام کو آگے بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کے مزارات پر دلی سکون اور روحانی اطمینان ملتا ہے۔ گمراہی میں گھرے لوگوں نے بزرگان دین کے ذریعے رشد وہدایت پائی۔وزیراعلیٰ نے پاکپتن میں ڈھکی کے مقام پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا حکم دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes