اوکاڑہ کے معروف قصبہ گوگیرہ میں محکمہ زراعت توسیع اوکاڑہ کے زیر اہتمام

Published on October 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

دھان کی پیداوار میں اضافے کا قومی منصوبہ پرایک فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا
اوکاڑہ (یواین پی)ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویڑن چوہدری محمد فاروق جاوید نے کہا ہے کہ جدیدمشینری کے استعمال سے مڈھوں کو زمین میں ملا کر سموگ کے بچاو¿ کے ساتھ زمین کی زرخیزی بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھان کی کاشت بذریعہ جدید مشینری اور سموگ سے حفاظت کے پیش نظر محکمہ زراعت توسیع اوکاڑہ کے زیر اہتمام گوگیرہ ضلع اوکاڑہ میں (وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی کے تحت ”دھان کی پیداوار میں اضافے کا قومی منصوبہ)کے تحت ایک فارمر ڈے کے انعقاد پر کیا۔ تقریب میں رائے سلیم رضا ایڈووکیٹ سابقہ ممبر ضلع کونسل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں رائے توقیر اسلم کھرل, رائے محمد امین کھرل وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوکاڑہ اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں زمینداران و کاشتکاران نے شرکت کی۔ اس موقع پرشہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ نے پروگرام کی غرض وغایت بیان کی۔ چوہدری محمد فاروق جاوید نے زمینداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماڈرن زرعی مشینری کو استعمال کرکے دھان ودیگر فصلات کی باقیات کو زمین میں بذریعہ ٹربو سیڈر اور رائس سٹرا چاپر ملا کر نہ صرف اپنی زمین کی قدرتی اور نامیاتی مادہ بڑھا سکتے ہیں بلکہ سموگ جیسی موذی آفت سے بھی چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ دیگر مقررین نے گندم کی فصل اور تیلدار اجناس خصوصاً کینولا کی جدید پیداواری تکنیکی عوامل و مداخل پر روشنی ڈال کر جدید زراعت سے روشناش کروایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy