بھتے کا الزام: لاہور میں خواجہ سرا پولیس کے خلاف سڑکوں پر آگئے

Published on March 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

لاہور(یو این پی) پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں خواجہ سراؤں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے بھتہ لینے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلیاں نکالیں۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں نے پہلے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا بعد ازاں اپنے مطالبات کی منظوری اور ٹریفک پولیس کے نارواں سلوک کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔مظاہرے کے دوران خواجہ سراؤں نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک پولیس بھیک مانگنے کی اجازت دینے پر بھتہ مانگتے ہیں، رشوت کا مطالبہ پورا نہ کیا جائے تو ہمیں تنگ کیا جاتا ہے، بعض اوقات گرفتاری بھی عمل میں آتی۔اپنے خلاف ہونے والے اس قسم کے واقعات پر شدید مذمت کرتے ہوئے خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا کہ اگر ہمیں بھیک مانگنے سے روکنے کے بجائے حکومت کو چاہیے کہ وہ ہمیں باعزت روزگار فراہم کرے تاکہ ہم سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہوں۔واضح رہے کہ ملک میں خواجہ سرا اپنے حقوق کے لیے ہمیشہ سے آواز بلند کرتے آرہے ہیں جن میں ان کا موقف یہ ہے کہ انہیں بھی بحیثیت پاکستانی بنیادی سہولیات فراہم کیے جائیں اور نوکری کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی ان کی واضح نمائندگی دی جائے۔خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں شناختی کارڈ کی فراہمی، پاسپورٹ اور صحت و انصاف کارڈ شامل ہیں۔علاوہ ازیں گذشتہ دنوں صوبے میں خواجہ سراؤں کو مرحلہ وار خصوصی طور ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل جاری کیا ساتھ ہی ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے سارٹ کورسز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes