محکمہ اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے ادا کر رہا ہے اور لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہے چوہدری اسمعیل 

Published on March 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی ) وزیر امور حیوانات و لائیو سٹاک چوہدری اسمعیل گجر نے کہا ہے کہ محکمہ اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے ادا کر رہا ہے اور لوگوں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہے آزاد کشمیر بھر میں 30ڈیری فارمز دے رہے ہیں جس سے ریاست بھر کے عوام کو فائدہ ہو گا دودھ کی پیداوار بڑھی گی لوگوں کو روزگار ملے گا ہمارا محکمہ زرعی ترقیاتی بنک سے ڈیری فارم کیلئے 10لاکھ روپے بلاسود قرضہ فراہم کرے گا ہم نے غربت مکاؤ سکیم شروع کر رکھی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کھوئی رٹہ ویٹرنری سنٹر میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر مطلوب راجہ، اے ڈی لائیو سٹاک ڈاکٹر امجد راجہ، ڈی ایل پی ڈی او ڈاکٹر سردار فرید بھی موجود تھے ویٹرنری ڈاکٹر محمد ہارون نے محکمانہ بریفنگ دی ۔ چوہدری اسمعیل گجر نے کہا کہ ہم نے ایل او سی کے کشیدہ حالات کے پیش نظر سیری میں کیمپ قائم کیا ہے جو ایل او سی پر بسنے والے لوگوں کے مال مویشی کی فوری ضرورت پوری کرے گا ڈیری فارمز کے ذریعے دودھ کی پیداوار بڑھے گی جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بن چکا ہے کشمیری کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا کشمیر کی آزادی قریب ہے ایک دن مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا اور پاکستان مکمل ہو گا کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کھوئی رٹہ ویٹرنری سنٹر کا دوائیوں کا کوٹہ دوگنا کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور ایک موبائل ایمبولینس کا بھی اعلان کرتا ہوں انشاء اللہ محکمہ کیلئے مزید بھی بہتر اقدامات اٹھائیں گے وزیر اعظم آزا دکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ہمارے پانچ سال تک وزیر اعظم رہیں گے عدم اعتماد کا کوئی امکان نہیں ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی وزیر اعظم کا ہمیشہ اعتماد حاصل رہا ہے ۔
ایل او سی متاثرین بے یار و مدد گار ، متاثرین حکومت کی امداد کے منتظر 
کھوئی رٹہ (یو این پی ) ایل او سی متاثرین بے یار و مدد گار ، متاثرین حکومت کی امداد کے منتظر ، ناکافی اور کھنڈارت سڑکیں ، صحت کی سہولتوں کا فقدان ، ایمبولینس او ر ادویات کی کمی، 70سالوں سے بنکر کی عدم تعمیر ، صحافیوں کے دورہ کے دوران متاثرین پھٹ پڑے ، سابق ممبران اور موجودہ وزیر برقیات بھی زخموں کا مداواہ نہ کر سکے ۔تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافیوں کے دورہ لائن آف کنٹرول کے دوران متاثرین ایل او سی نے شکایات کے انبار لگا دئیے متاثرین نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ انڈین ہم پر مسلسل گولہ باری کر رہا ہے حکومت آزا دکشمیر کی طرف سے ہمیں ریلیف کیمپ ، ادوایات ، ایمبولینس مہیا نہیں کر سکی اور نہ ہی ایل او سی کو جانے والی سڑکیں کی مرمت اور پیچ ورک کر سکیں ہم دشمن کا مقابلہ عزم اور حوصلہ کے ساتھ کر رہے ہیں مگر حکومت کی طرف سے ہمیں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے حکومت کی طرف سے انتظامیہ افسران صرف لالی پاپ دے رہے ہیں عملی طور پر متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے70سالوں میں حکومت ہمیں بنکر تک تعمیر کر کے نہیں دے سکی ناکافی سہولیات ہونے کے باوجود لوگ پاک فوج کے ہر اول دستے کے طور پر کام کر رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت متاثرین کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے اشیاء ضروریہ اور سہولیات فراہم کرے ۔
لائن آف کنٹرول پر انڈین جارحیت کا شکار ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے بابو راجہ محمد سلیم خان 
کھوئی رٹہ (یو این پی ) پیپلز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ کے رہنما بابو راجہ محمد سلیم خان نے نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر انڈین جارحیت کا شکار ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لوگوں کو اپنے گھرخالی کرانے کا کہا جا رہا ہے جبکہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے متاثرین ایل او سی مشکل حالات میں اپنے مال مویشی فروخت کر کے جا رہے ہیں رہنے کیلئے کوئی ٹھکانہ نہیں ہے تحصیل انتظامیہ نے متاثرین ایل او سی کے لئے کوئی کیمپ نہیں لگایا لوگ اپنی مدد آپ کے تحت قرض اٹھا کر بھی اپنے خاندان کے افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں ن لیگ کی حکومت آپس میں جھگڑوں میں مصروف ہے اور متاثرین ایل او سی خجل خوار ہیں زاہد اقبال بٹ نے کہا کہ ٹی ایچ کیو تک لوگوں کی رسائی پل کی عدم تعمیر کی وجہ سے ممکن نہیں ہو پا رہی ان حالات میں ایل او سی پر فائرنگ کے متاثرین کو کوٹلی شفٹ کرنا پڑتا ہے جس سے زخمیوں کا خون ضائع ہونے سے موت واقع ہو سکتی ہے حلقہ وزیر برقیات اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براہ ہونے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں پل کی تعمیر میں غفلت قومی المیہ ہے لوگ بنیادی سہولت سے محروم ہیں عوامی نمائندگی کے دعویدار عوما کو سہولیات بہم پہنچانے میں ناکام رہے ہیں سابق وزیر تعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی نے یہ سب منصوبے دئیے وہی حق نمائندگی ادا کر سکتے ہیں ماضی کی مثال سامنے ہے ۔
ڈپٹی کمشنر کوٹلی کا لائن آف کنٹرول سیکٹر کھوئی رٹہ کا دورہ 
کھوئی رٹہ (یو این پی ) ڈپٹی کمشنر کوٹلی کا لائن آف کنٹرول سیکٹر کھوئی رٹہ کا دورہ ، متاثرین ایل او سی اور مختلف وفود سے گفتگو کی ، متاثرین کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کی یقین دہانی کرائی تفصیلات مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم نے لائن آف کنٹرول سیکٹرکھوئی رٹہ کا دورہ کیا اس موقع انھوں نے متاثرین ایل او سی اور مختلف سیاسی و سماجی وفود سے ملاقات بھی کیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول متاثرین ایل او سی سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارتی جارحیت او ردرانداز ی مقابلے میں آپ نے انتہائی جرات اور حوصلہ کا مظاہر کر رہے ہیں اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے آپ کی ہمت اور جرات کو سلام پیش کرتا ہوں مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے حکومت نے ایل او سی کیلئے ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کا پیکج دیا ہے جو ایل او سی پر بسنے والوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے خرچ کے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھارتی فارئنگ سے شہید اور زخمیوں ہونے والوں کو چیک تقسیم کر دئے ہیں دیگر متاثرین کی لسٹیں مرتب کر رہے ہیں ان میں کو بھی ریلیف پنچائیں گے متاثرین کے مسائل سے آگاہ ہیں مزید ریلیف کیلئے حکومت سے تحریک کریں گے ۔متاثرین کو ضرورت ہوئی توسکولز اور کالجز میں کیمپ قائم کیے جائیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy