جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دن ایک مقدس، بابرکت اور عظیم دن ہے عثمان تنویر

Published on October 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

ٹھٹھ(رپورٹ حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے کہا ہے کہ 12- ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دن ایک مقدس، بابرکت اور عظیم دن ہے اور سرکار دو عالم صلعم کی آمد کے موقع پر مسلمانان دین کی جانب سے حضور پاک کے شان و محبت کے اظہار اور دین و اسلام کی سر بلندی کے لئے عقیدت و احترام سے جلسے، جلوس و ریلیاں نکال کر شایان شان اور پرامن طریقے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی (صلعم) کے موقع پر تمام مطلوبہ انتظامات کی فراہمی نہ فقط ہماری انتظامی بلکہ ہمارے مذہبی فرائض میں بھی شامل ہوتا ھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دربار ہال مکلی میں 12- ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ضلع میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی و دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیں کہ 12- ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں تمام مطلوبہ انتظامات جلد مکمل کئے جائیں تاکہ عبادت کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ وہ اس مقدس اور بابرکت دن کے موقع پر مساجد، جلسے و جلوس اور ریلیوں کی گذرگاہوں، روٹس اور گلیوں کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عبادت کرنے والوں کو بہتر و صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم ہو سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس دن کی مناسبت سے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹرز و عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں اور جلسے و جلوسوں اور ریلیوں کی گذرگاہوں پر میڈیکل کیمپس اور اسپتالوں میں ایمبولینسز و ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت تمام مطلوبہ ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوران سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنائے جائیں جبکہ مشکوک اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکی جائے تاکہ کوئی بھی ممکنہ ناخوشکوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ انہوں نے حیسکو افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر 11 اور 12 ربیع الاول کو غیر ضروری لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں۔ محمد عثمان تنویر نے اجلاس میں موجود علماءکرام سے اپیل کی کہ وہ اس دن کو پرامن منانے کیلئے کسی بھی قسم کی شرانگیز تقاریر سے گریز کیا جائے اور مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر علماءکرام اور مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog