خرم منظور نے سعید انور سے ملکی ریکارڈ چھین لیا

Published on January 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

کراچی (یو این پی)خرم منظور نے سعید انور سے ملکی ریکارڈ چھین لیا، انھوں نے لسٹ اے میچز میں 27 ویں سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔اوپنر خرم منظور نے یہ کارنامہ پاکستان کپ کے دسویں مرحلے میں سینٹرل پنجاب کیخلاف سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا، خرم نے 163 بالز پر 143 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،دوسری جانب ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، فائنل تک رسائی کا پہلا معرکہ 29 جنوری کو سندھ اور سینٹرل پنجاب کا ہوگا۔دوسرا میچ کے پی اور ناردرن کے درمیان30 جنوری کو کھیلا جائے گا، آخری راؤنڈ میں سینٹرل پنجاب، کے پی اور ناردرن نے فتوحات سمیٹیں،سینٹرل پنجاب نے سندھ کو 4 وکٹ سے زیر کیا، فاتح الیون نے 278 رنز کا ہدف 6 وکٹ پر پالیا، طیب طاہر نے 93 اور رضا علی ڈار نے 71 رنز بنائے،حسان خان اور محمد اصغر نے 2،2 وکٹیں لیں۔قبل ازیں سندھ نے خرم منظور کی سنچری سے تقویت پاکر 6 وکٹ پر 277 رنز بنائے،اسد شفیق 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ناردرن نے سدرن پنجاب کو 44 رنز سے قابو کرلیا، 338 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 293 پر ہمت ہاردی، شان مسعود 141اور مختار احمد63 رنز بناکر نمایاں رہے، ناردرن نے 8 وکٹ پر 337 رنز بنائے، روحیل نے88 اور عمر امین نے83رنزکی اننگز کھیلیں، زاہد محمود نے3 وکٹیں اڑائیں، خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 23 رنز سے ہرادیا۔371 کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ناکام ٹیم347 پر حوصلہ ہارگئی، اوپنر عمران فرحت نے کیریئر کے آخری میچ میں 123 رنز بنائے، عمران خان سینئر نے 4 وکٹیں لیں، اس سے قبل خیبرپختونخوا نے9 وکٹ پر 370 رنز اسکور کیے، عادل امین (121) محمد حارث (100) نمایاں رہے، گوہر فیض نے 4 اور تاج ولی نے 3 شکار کیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes